Saturday, 18 July 2015

عید کے پرمسرت موقع پر شہدوں کے لئے آپکا پیغام کیا ہے؟

اسلام و علیکم،
عید کے اس پرمسرت موقع پر آرمی پبلک اسکول کے شہدا، اور دہشت گردی میں شہید ہو جانے والوں کے لئے آپکا ایک پیغام کیا ہے؟ 
کمنٹس میں اپنا پیغام تحریر کریں. جو ضرور تمام شہدا کی فملیز تک پہنچایا جائے گا. 
جزاک الله 

As'salam O Alikum,
What is your message for the Shaheed's families of APS-Peshawer & other who got Shadat in Terrorism (Pakistan)

Please do write your message in comments, Your message Insha Allah will be deliever to all Shuhdaa (s) families.

Jazak Allah




Thursday, 16 July 2015

Help to save a mother life. (Appeal)


مندرجہ ذیل تفصیلات ایک غریب، مفلس، نادار اور بیمار ماں کی ہیں. یہ ماں ایک اچھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں لیکن وقت اور حالات نے انکو آج موت کے قریب کر دیا ہے. یہ خاتون گزشتہ تین (٣) سالوں سے منہ اور گردن کے کینسر میں مبتلا ہیں. انکی آپ بیتی بہت لمبی اور طویل ہے. اس ماں کو آج مدد کی ضرورت ہے جس کے لئے میں اپنی پوری کوشش کر رہا ہوں لیکن میرے وسائل انتے نہیں کہ میں اس ماں کا علاج کر سکوں، انکی تفصیلات یہاں اس امید پر لکھ رہا ہوں کہ دنیا میں بہت الله کے بندے ہیں جو انکی مدد کر سکتے ہیں. 

نام: مقیت النسا بیگم.
مرض: منہ اور گردن کا کینسر
رہائشی پتہ: مکان نمبر این- ٣٦، سیکٹر- ٤. لیاری بستی، سرجانی. کراچی.



اس ماں کے ٢ بیٹے تھے ایک بیٹا  دو سال پہلے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا اب ایک بیٹا ہے جو بیروزگار ہے رکشہ چلا کر اپنا اور اپنی ماں کا پیٹ پالتا ہے. اتنی کمائی نہیں کہ مستقل اپنی والدہ کا علاج کرا سکے، اکثر روزانہ ادویات بھی نہیں  ہوتی. اس ماں کا علاج عباسی شہید اسپتال کراچی میں ڈاکٹر سفیان کر رہے تھے لیکن سرکاری اسپتال میں سہولتیں اور ادویات موجود نہیں، مجبوری میں ان کو پرائیویٹ اسپتال پہلے دارالصحت اور پھر لیاقت نیشنل اسپتال بھیجا گیا. پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کا خرچہ ٦-٨  لاکھ تک کا آرہا ہے جس کو برداشت کرنا نہ اس ماں کے بس میں ہے نہ ہی اس کے بیٹے کے بس میں ہے. یہ اس ماں کی  میڈیکل رپورٹس ہیں.  سارے میڈیکل ٹیسٹ ضیاء الدین اسپتال سے کروائے جاتے ہیں جہاں ایک سی-تی اسکین کا خرچہ ٣٥-٤٠ ہزار کا ہے. 











اس ماں کے علاج کے لئے ایک خطیر (بڑی) رقم درکار ہے جس کے لئے میں اپنے دوستوں اور  اپیل کرتا ہوں کہ اس ماں کی زندگی محفوظ کرنے اور اس کا سایہ سلامت رکھنے کے لئے اپ جتنی بھی مدد کر سکتے ہیں کریں. مدد کم ہو یا زیادہ الله نے چاہا تو تھوڑا تھوڑا کر کے ہی ہم ایک ماں کا علاج کرا سکتے ہیں اور ایک زندگی بچا سکتے ہیں. اس ماں کی روزانہ کی ادویات کا خرچہ 2500 (دو ہزار، پانچ سو روپے) تک کا ہے. وقت پر ادویات نہیں ملنے کی وجہہ سے اس ماں کی حالت اور تکلیف بڑھتی جا رہی ہے اور موت کے منہ کے قریب جا رہی ہے. ابھی تک اس ماں کے علاج کے لئے ٦٠ ہزار (ساٹھ ہزار روپے) جمع ہو سکے ہیں اور جو تھوڑی بہت رقم جمع ہوتی ہے وہ ادویات اور ٹیسٹ وغیرہ میں خرچ ہو جاتی ہے.  کوئی الله کا بندا / بندی اگر اس ماں کے علاج کے لئے رابطہ کرنا چاہے تو وہ اوپر دیے گئے پتے پر رابطہ کر سکتا ہے. اس ماں کے بیٹے کے نام پر ایک بینک اکاونٹ کھلوا دیا گیا ہے جس کی تفصیل یہ ہے. اپ اپنے عطیات وغیرہ اس بینک اکاونٹ میں آن لائن بھی جمع کرا سکتے ہیں. 

Bank Account Number: 192110088246
A/c title: Mansoor Ahmed
United Bank Limited.
Gulistan -e- Joher Branch
Branch Code: (1921)
IBANCode: PK75UNIL0112192110088246

مزید تفصیلات اور معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں.
0092 323 846 6089
محترم دوستوں آپکی مدد ایک ماں کی زندگی محفوظ کرنے میں بہت مددگارثابت ہو سکتی ہے.  
میں نے اپنی ماں کھوئی ہے صرف علاج کی سہولت کے لئے رقم کا انتظام نہیں کر سکا تھا، اسی لئے ایک ماں کا درد اور محبت سمجھ سکتا ہوں. اگر آپ بھی ایک ماں کی تکلیف سمجھتے ہیں تو مدد آپ کر سکتے ہیں کریں.

الله پاک آپکو اور ہم کو ہدایت  دے. آمین 
جزاک الله خیر